شنبه, سپتمبر 28, 2024
Homeخبریںخضدار کے دو رہائشی بلوچ نوجوان کراچی سے لاپتا

خضدار کے دو رہائشی بلوچ نوجوان کراچی سے لاپتا

خضدار (ہمگام نیوز) کراچی سے رینجرز اور پولیس کے ہاتھوں خضدار کے رہائشی دو چچا زاد بھائی 17 سالہ محمد ولد محمود سکنہ جعفر آباد خضدار اور عاصم ولد محمد اعظم حراست بعد لاپتہ ہوگئے۔

اہلخانہ کے مطابق 16 جون 2023 کو دونوں چچازاد بھائیوں کو حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا ہے جس کے بعد وہ لاپتہ ہیں ۔

لواحقیں نے وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز ،بلوچ یکجہتی کمیٹی سول سوسائٹی سمیت انسانی حقوق کے اداروں سوشل میڈیا کارکنوں سے اپیل کی ہے کہ انکے پیاروں کی بحفاظت بازیابی کیلے ان کی آواز بنیں، اس سے پہلے کہ دیر ہوجائے اور کاونٹرٹررزمڈیپارٹمنٹ سی ٹی ڈی خدانہ خواسطہ جعلی مقابلے میں نقصان پہنچائے یا کسی بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیم کا لیبل چسپان کرکے انھیں منظر عام پر لاکر رگڑیں ۔

انہوں نے کہاہے کہ ہم حکومت سندھ سے اپیل کرتے ہیں کہ انھیں پولیس اور رینجرز سے پوچھنا چاہئے کہ دونوں طالب علموں کو 15دن گزرنے کے باوجود کیوں کسی عدالت میں پیش نہیں کیا گیا ہے؟

یہ بھی پڑھیں

فیچرز