خضدار ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ خضدار زہری میں ایک گھر پر ڈرون حملہ کیاگیا تاہم کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔
اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز 22 فروری کو رات تقریباً آٹھ بجے کہن زہری میں عطاء اللہ جتک ولد لعل محمد جتک کے گھر پر قابض پاکستانی فوج نے ڈرون حملہ کردیا جس میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا.
عطاءاللہ جتک نے کہا کہ میرے گھر کو ڈرون حملے کا نشانہ بنا کر تباہ کرنا انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت عمل ہے۔
انہوں نے کہا کہ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا لیکن ایک عام شہری کے گھر پر بلا وجہ اور بلا جواز ڈرون حملہ کرنے کی کوئی دلیل قابل قبول نہیں. انہوں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی اس واقعے کی تحقیقات کی جائے۔


