واشنگٹن( ہمگام نیوز ) اے بی سی نیوز کے مطابق خلیج عمان میں ٹینکر حملے کو لے کر پینٹاگون نے ثبوت کے طور پر نئی تصاویر جاری کی ہے.
امریکی سینٹرل کمانڈ کی جانب سے جاری کردہ نئے تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے ایران کے پاسداران انقلاب آئل ٹینکر پر نصب کیے ہوئے بارودی سرنگ کو ہٹار رہی ہے.
ملٹری زرائع کی جانب سے بتایا جارہا ہے کہ تصاویر بحری ہیلی کاپٹر سے لیے گئے ہیں. جس میں دیکھا جاسکتا ہے ایرانی فورسز کی جانب سے بارودی سرنگ کو ٹینکر سے ہٹا دیا رہا ہے، جبکہ دوسرے ایک تصویر میں پانی کی سطح سے اوپر آئل ٹینکر پر ایک سوراخ کو دیکھا جاسکتا ہے، احکام کا کہنا ہے ٹینکر پر سوراخ دوسرے بارودی سرنگ کے پھٹنے کی وجہ سے ہوئی ہے.
سنٹرل کمانڈ نے کہا ہے ان تصاویر سے واضح ہوجاتی ہے کہ ان حملوں کے پیچھے ایران ملوث ہے.
یاد رہے گزشتہ دونوں امریکی سنٹرل کمانڈ کی جانب سے ایک ویڈیو ریلیز کیا گیا، جس میں ایرانی فورسز حملے کا نشانہ بننے والے آئل ٹینکر سے بارودی سرنگ کو ہٹا رہی ہے. وڈیو ریلیز ہونے کے بعد برطانیہ اس بات سے مطمئن ہوگئی کہ ان حملوں کے پیچھے واقعی ایران کا ہاتھ ہے، جبکہ جرمنی کے وزیر خارجہ نے کہا ایران پر الزامات ثابت کرنے کے لیے یہ وڈیو کافی نہیں ہے.
تاہم، پچھلے ہفتے جاری کیے جانے والے فوٹیج سے یہ تصاویر کہیں زیادہ واضح و صاف دکھائی دیتے ہیں.