شنبه, اپریل 19, 2025
Homeخبریںخلیج میں امریکی فوج کی موجودگی ایک سنگین خطرہ ہے; کمانڈر جنرل...

خلیج میں امریکی فوج کی موجودگی ایک سنگین خطرہ ہے; کمانڈر جنرل امیر علی حاجی زادہ

تہران(ہمگام نیوز ڈیسک)ایران کی سپاہِ پاسداران انقلاب کی فضائی فورس کے کمانڈر جنرل امیر علی حاجی زادہ نے کہا ہے کہ خلیج میں امریکا کی فوجی موجودگی کو ایک سنگین خطرہ خیال کیا جاتا رہا ہے ، لیکن اب یہ ایک موقع بن گئی ہے۔
ایران کی نیوز ایجنسی (ایسنا )کے مطابق جنرل امیر علی حاجی زادہ نے اتوار کو ایک بیان میں کہا ہے کہ ’’چالیس ، پچاس طیاروں کے ساتھ ایک بیڑے کی موجودگی اور اس پر چھے ہزار فوجیوں کا اجتماع ماضی میں ہمارے لیے ایک سنگین خطرہ رہا ہے لیکن اب یہ خطرہ موقع میں تبدیل ہو کرر ہ گیا ہے‘‘۔
انھوں نے دھمکی آمیز انداز میں کہا کہ ’’ اگر امریکی کوئی حرکت کرتے ہیں تو ہم ان کے سر کو نشانہ بنائیں گے‘‘۔
ان کے اس بیان سے ایک روز قبل ہی مشرق وسطی میں امریکا کی بحری افواج کے کمانڈر وائس ایڈمرل جیم میلوئے نے کہا ہے کہ اگر انٹیلی جنس اطلاعات کے مطابق ایران سے کوئی خطرہ درپیش ہوا تو وہ اپنے طیارہ بردار بحری بیڑے کو آبنائے ہُرمز کی جانب بھیجنے سے بھی گریز نہیں کریں گے۔ان کا کہناتھا کہ ’’اس ضمن میں مجھ پر کوئی قدغن نہیں لگائی گئی ہے ،مشرق وسطی بھر میں کہیں بھی بیڑے کو لے جانے کے لیے مجھے کوئی چیلنج درپیش نہیں ہے‘‘۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز