شنبه, مارچ 7, 2026
Homeخبریںدالبندین قبائلی رہنماء سردارمحمد حسین حسنی قتل،تربت فائرنگ نوجوان معجزانہ...

دالبندین قبائلی رہنماء سردارمحمد حسین حسنی قتل،تربت فائرنگ نوجوان معجزانہ طورپر محفوظ

دالبندین / تربت ( نامہ نگار ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ دالبندین میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قبائلی رہنما سردار محمد حسین محمد حسنی کو قتل کردیا ۔
اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پرپہنچکر لاش ہسپتال پہنچادیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد قبائلی رہنماء کی لاش اہلخانہ کے حوالے کیاگیا ،تاہم واقعہ کے محرکات معلوم نہیں ہوسکے ہیں ۔

دوسری جانب تربت کے نواحی علاقہ گوگدان میں گاڑی سوار مسلح افراد نے شاہ جہاں ولد دین محمد نامی نوجوان کو فائرنگ میں نشانہ بنایا کی تاہم خوش قسمتی سے وہ بچ گئے۔

پروفیسر حفیظ آزاد نے اپنے بھائی پر فائرنگ کی سخت مذمت کرتے ہوئے پولیس کی کارکردگی کو شدید تنقید کا. نشانہ بنایا اور ۔ کہاکہ کافی عرصہ سے گوگدان میں دن اور خصوصاً رات کے اوقات مسلح گاڑی سوار گھومتے ہیں بعض اوقات لوگوں کے گھروں کے سامنے آکر کھڑے رہتے ہیں لیکن ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جارتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز