Homeخبریںدبئی: قابض پاکستانی ٹیم انڈیا کے خلاف لڑ کھڑاکر162رنزپر پوری ٹیم آوٹ

دبئی: قابض پاکستانی ٹیم انڈیا کے خلاف لڑ کھڑاکر162رنزپر پوری ٹیم آوٹ

دبئی (ہمگام نیوز ویب ڈیسک ) دبئی انٹرنیشنل اسیٹیڈیم میں قابض پاکستان کے کپتان سرفراز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز کانگ کانگ کے خلاف ففٹی اسکور کرنے والے امام الحق اور فخر زمان نے کیا لیکن تیسرے ہی اوور میں امام الحق دو رنز بنا کر بھونیشور کمار کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ ہو گئے۔

بھونیشور کمار نے پانچویں اوور میں پاکستان کے دوسرے اوپنر فخر زمان کو بھی کیچ آؤٹ کرا دیا، فخر زمان 9 گیندوں کا سامنا کرنے کے باوجود اپنا کھاتہ بھی نہ کھول سکے۔

دونوں اوپنرز کے جلد آؤٹ ہونے کے بعد بابر اعظم اور شعیب ملک نے بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو سنبھالا اور پاکستان کا اسکور 85 رنز تک پہنچایا۔

سینتالیس کے انفرادی اسکور پر بابر اعظم کلدیپ یادیو کی گیند پر کلین بولڈ ہو گئے۔

بابراعظم کے آؤٹ ہونے کے بعد کپتان سرفراز وکٹ پر آئے تاہم جلد بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے وہ چھکا لگانے کی کوشش میں باؤنڈری پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ متبادل فیلڈر منیش پانڈے نے ان کا شاندار کیچ پکڑا اور 6 رنز پر ان کی اننگز کا خاتمہ کر دیا۔

100 کے مجموعی اسکور پر شعیب ملک بھی 43 رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے جب کہ آصف علی بھی 9 رنز بنا کر کیدار جادھو کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ ہو گئے۔

شاداب خان بھی 121 کے مجموعی اسکور پر کیدار جادھو کی گیند پر چھکا لگانے کی کوشش میں اسٹمپڈ آؤٹ ہوئے، انہوں نے 8 رنز کی اننگز کھیلی۔

فہیم اشرف 22 رنز بنانے کے بعد 157 کے مجموعی اسکور پر جسپریت بھمرا کی گیند پر شیکر دھون کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی نویں وکٹ حسن علی کی صورت میں گری جب وہ ایک رن بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔ٹاپ آرڈر کی ناکامی کے بعد مڈل آرڈر نے بھی مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا، آصف علی بھی صرف چند ہی گیندوں کے مہمان ثابت ہوئے، وہ 9 رنز بناکر پویلین لوٹے جب کہ آل راؤنڈر شاداب خان کی اننگز بھی 8 رنز تک محدود رہی۔

Exit mobile version