دبئی (ہمگام نیوز ) متحدہ عرب امارات میں دو پائلٹوں پر مشتمل تربیتی ہیلی کاپٹر سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا۔ یو اے ای کی جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی نے جمعہ کو ایک بیان میں کہا کہ دبئی کے المکتوم بین الاقوامی ہوائی اڈے سے ٹیک آف کرنے کے بعد ایک ایرو گلف ہیلی کاپٹر دو پائلٹوں کے ساتھ سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ ریسکیو ٹیموں نے ہیلی کاپٹر کا ملبہ نکال لیا، تاہم طیارے کے عملے کی تلاش جاری ہے۔
اتھارٹی کو تقریباً 8:30 بجے اپنے ایئر ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ سے حادثے کی رپورٹ موصول ہوئی۔
ہیلی کاپٹر جمعرات کی شب گر کر تباہ ہوا جب پائلٹ رات کی تربیتی پرواز پر تھے۔
بیان کے مطابق، دونوں پائلٹوں کا تعلق مصر اور جنوبی افریقہ سے تھا۔