یکشنبه, مارچ 8, 2026
Homeخبریںدریائے سندھ سے لاشوں کی برآمدگی پر آفسوس کا اظہار کرتے ہیں،...

دریائے سندھ سے لاشوں کی برآمدگی پر آفسوس کا اظہار کرتے ہیں، بی این ایف

کوئٹہ ( ہمگام نیوز ) بلوچ نیشنل فرنٹ کے مرکزی ترجمان نے سرگودھا دریائے سندھ سے چند دنوں کے اندر چونتیس لاشوں کی برآمدگی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اتنی بڑی تعداد میں ایک علاقے سے ہاتھ، پاؤں اور سر بُریدہ لاشوں کو دریا میں پھینکنا انسانیت کے خلاف سنگین جرم ہے جو کہ کسی معمے سے کم نہیں۔ترجمان نے کہا کہ اتنی بڑی تعداد میں لاشوں کی برآمدگی اور انہیں بغیر کسی ڈی این اے و شناخت کے دفن کرنے سے کئی سوالات جنم لے رہے ہیں ۔ ہمیں خدشہ ہے کہ گزشتہ کئی سالوں سے بلوچستان میں لاپتہ سیاسی کارکنوں کی مسخ شدہ لاشیں پھینکنے پر عالمی تنقید کے بعد فورسز ایک حکمت عملی کے تحت لاپتہ بلوچوں کی لاشیں بلوچستان سے باہر بھی پھینک رہے ہیں۔اس سے پہلے بلوچستان کے علاقے توتک سے برآمد ہونے والی اجتماعی قبروں سے برآمد ہونے والی لاشوں کو ڈی این اے کیے بغیر دفنایا گیا تھا۔ مقامی ذرائع اور عینی شاہدین کے مطابق ان قبروں میں دو سو کے قریب لاشیں تھیں۔بی این ایف نے کہا کہ تسلسل کے ساتھ اس طرح کے واقعات کا رونما ہونا انسانیت کے خلاف سنگین جرم ہیں جن میں فورسزاور خفیہ ادارے براہ راست ملوث ہیں ۔ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے باوجود انسانی حقوق کے عالمی ادارے ریاست کے بارے میں کوئی خاطر خواہ رپورٹ اور ان کی تدارک کیلئے عملی اقدام اُٹھانے سے قاصر ہیں جو کہ اس طرح کے واقعات میں اضافے کا سبب بن رہی ہے۔دوسری طرف ناقابل شناخت لاشوں کی برامدگی سے لاپتہ افراد کے خاندانوں کی بے چینی میں بھی اضافہ ہوتا جارہاہے۔ جو کئی سالوں سے اپنے پیاروں کی انتظار میں مختلف پریشانیوں کا شکار ہیں۔ترجمان نے کہا کہ توتک میں اجتماعی قبروں اور بلوچستان میں آئے روز مسخ شدہ لاشوں کی برآمدگی اور اب دریائے سندھ سے ناقابل شناخت لاشوں کی برآمدگی پربین الاقوامی کمیونٹی اور انسانی حقوق کے عالمی ادارے فورسزو خفیہ اداروں کو مجرم قرار دے کر ان کے خلاف کاروائی کریں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز