Homeخبریںدزاپ، قابض ایرانی انٹیلیجنس ایجنسی کے ہاتھوں ایک بلوچ نوجوان گرفتار

دزاپ، قابض ایرانی انٹیلیجنس ایجنسی کے ہاتھوں ایک بلوچ نوجوان گرفتار

 

دزاپ (ہمگام نیوز) اطلاعات رسانک کے مطابق گزشتہ روز جمعہ 4 نومبر کو دزاپ میں قابض ایرانی انٹیلیجنس ایجنسی نے ایک بلوچ نوجوان کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

 

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز خونی جمعہ کے دن 4 نومبر کو قابض ایرانی انٹیلیجنس ایجنسی کے اہلکاروں نے دزاپ میں 17 سالہ بلوچ نوجوانوں رحیم براہوئی کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

 

کہا جاتا ہے کہ قابض ایرانی انٹیلیجنس فورسز نے رحیم کو جمعہ کی نماز ادا کرنے کے بعد گرفتار کیا جب وہ اپنے گھر لوٹ رہے تھے۔

 

اطلاع موصول ہونے تک اس بلوچ شہری کی صحیح حیثیت اور ٹھکانے کے بارے میں تفصیلی رپورٹ دستیاب نہیں ۔

 

واضح رہے کہ حالیہ احتجاجی مظاہروں کے بعد قابض ایرانی فورسز اور آرمی نے بلوچستان کے مختلف شہروں میں متعدد بلوچ شہریوں کو گرفتار کیا ہے، جن کی حالت بارے تاحال جانکاری میسر نہیں ہو سکا ۔

Exit mobile version