Homeخبریںدزاپ اور نصرآباد کے شاہراہ پر دو سڑک حادثات میں دس افراد...

دزاپ اور نصرآباد کے شاہراہ پر دو سڑک حادثات میں دس افراد زخمی

دزاپ ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز 8 اکتوبر کو دزاپ اور نصر آباد شاہراہ پر ایک گاڑی تیز رفتار الٹنے سے چار افراد زخمی ہوئے۔
یہ واقعہ 17:45 کے قریب پیش آیا اور زخمیوں کو طبی امداد دینے کے لیئے دو ایمبولینسوں کے ذریعے دزاپ/زاھدان کے خاتم الانبیا ہسپتال لے جایا گیا۔
گزشتہ رات ایک اور حادثے میں دزاپ اور واش/خاش میں دو پرائڈ گاڑیوں کے ایک کار سے ٹکرانے سے چھ افراد زخمی ہوئے۔
زخمیوں کو تین ایمبولینسوں کے ذریعے خاتم الانبیا ہسپتال لے جایا گیا۔
تاہم زخمی شدہ افراد کے بارے میں ابھی تک تفصیلی رپورٹ موصول نہیں ہوا ہے ـ

Exit mobile version