دزاپ (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق آج 26 جولائی کو فجر کے وقت دزاپ جیل میں ایک بلوچ قیدی کی سزائے موت پر عملدرآمد کرکے اسے پھانسی دے دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق آج ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے مرکزی شہر دزاپ/ زاہدان کے مرکزی جیل ایک بلوچ قیدی
مسعود شاہ بخش (نوتیزہی) ولد عبدالعزیز نامی بلوچ قیدی کی سزائے موت پر عملدرآمد کرکے اسے پھانسی دی گئی جو کہ زیارت چمگ کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔
کہا جاتا ہے کہ گزشتہ روز مسعود کے اہل خانہ آخری ملاقات کے لیے جیل گئے تھے اور جیل حکام کا کہنا تھا کہ ان کے پاس مقتول کے اہل خانہ کی رضامندی حاصل کرنے کے لیے کل تک کا وقت ہے۔
واضح رہے کہ 29 اپریل 2023 سے لیکر آج 26 جولائی 2023 تک بلوچستان سمیت ایران کی 14 جیلوں میں 4 خواتین سمیت 61 بلوچ قیدیوں کو پھانسی دی جا چکی ہے۔