Homeخبریںدزاپ سینٹرل جیل میں ایک بلوچ شہری کو پھانسی دی گئی

دزاپ سینٹرل جیل میں ایک بلوچ شہری کو پھانسی دی گئی

 

دزاپ ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز ہفتہ 21 مئی کو دزاپ/زاہدان سنٹرل جیل میں ایک بلوچ قیدی کو پھانسی دے دی گئی ـ
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ہفتہ کی صبح ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے مرکزی شہر دزاپ/زاہدان کی سنٹرل جیل میں ایک بلوچ قیدی عبداللہ براہوئی کو پھانسی دے دی گئی ہے ـ
اس بلوچ شہری کے خلاف منشیات فروشی کا الزام عائد کی گئی ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس قیدی کے ساتھ اسماعیل شاہ بخش ولد عبدل کو بھی اسی الزام میں پھانسی دی گئی تھی۔

ایران میں گزشتہ سال دنیا میں سب سے زیادہ پھانسی کی سزائیں دی گئیں جو کہ تین سو چودہ مقدمات میں سے اکثر قیدیوں کی پھانسی کو سرکاری طور پر ایران کی جیلوں میں اعلان نہیں کیا جاتا۔
واضح رہے کہ ایرانی جیلوں میں اگر کسی قیدی کو پھانسی دی جاتی ہے تو سرکاری سطح پر اس کا اعلان نہیں کیا جاتا ہے اسی لیئے عبداللہ براہوئی کی خبر ہم تک دیر سے پہنچی ـ

Exit mobile version