سه شنبه, نوومبر 26, 2024
Homeخبریںدزاپ سینٹرل جیل میں ایک بلوچ قیدی کو پھانسی دی گئی

دزاپ سینٹرل جیل میں ایک بلوچ قیدی کو پھانسی دی گئی

دزاپ (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق آج 17 جنوری بروز سوموار کو ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے مرکزی شہر دزاپ/زاہدان سینٹرل جیل کے حکام نے جیل میں ایک بلوچ قیدی کو پھانسی دے دی۔

تفصیلات کے مطابق آج دزاپ کے سنٹرل جیل میں ایک بلوچ قیدی کو پھانسی دی گئی اس بلوچ شہری کی شناخت 33 سالہ عبدالباسط ریکی ولد حاجی نور محمد کے نام سی ہوئی ہے جو کہ شستون/سراوان کا رہائشی بتایا جاتا ہے

عبدالباسط کے خلاف الزامات ’’سیکورٹی کے لیئے خطرات ‘‘ بتائے جاتے ہیں۔ قابض ایرانی آرمی آئی آر جی سی کی انٹیلی جنس ایجنسی کی جانب سے ریکی پر لگائے گئے الزامات میں “جج کریمی کا قتل اور سراوان میں ایرانسیل نیٹورک ٹیلی کمیونیکیشن ٹاور کو جلانا شامل ہے۔

جبکہ گزشتہ سال کے نصف میں عبدالباسط کو بلوچستان میں جج کریمی کے قتل اور شیخ علی دہوری کے قتل میں ملوث ہونے کے دو الزامات میں دو سال قید کی سزا سنائی گئی جبکہ ان پر یہ الزام بھی عائد کیا گیا کہ وہ بلوچستان مسلح گروہوں کے معاون رہے ہیں ـ

جیل حکام نے دو روز قبل اس کے اہل خانہ کو فون کیا اور ان سے آخری ملاقات کے لیے جیل آ کر ملاقات کرنے کی اجازت دی تھی ـ
واضح رہے کہ عبدالباسط نے ان الزامات کی تردید کے باوجود کیس کے جج نے سزا معاف نہیں کیا تھا ـ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز