دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںدزاپ: قابض ایرانی انٹیلی جنس بیورو نے بلوچ سیاسی کارکن کی اہلیہ...

دزاپ: قابض ایرانی انٹیلی جنس بیورو نے بلوچ سیاسی کارکن کی اہلیہ کو گرفتار کرلیا

دزاپ (ہمگام نیوز) رسانک نیوز ادارہ کے مطابق بلوچ سیاسی کارکن کی اہلیہ کو قابض ایرانی انٹیلیجنس نے 2 فروری 2021 کو بروز ہفتہ گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق زاہدان انٹیلی جنس ایجنٹوں نے ایک سیاسی کارکن “عامر حمزہ رئیسی” کی اہلیہ “رحیمہ کردی تمیم” نامی ایک بلوچ خاتون کو اس کے گھر پر چھاپہ مار کر گرفتار کرلیا ہے۔

رحیمہ کرد تمیمی ایک بلوچ سیاسی کارکن امیر حمزہ کی اہلیہ ہیں جو چھ ماہ قبل ایران واپس آئی تھی اور اس وقت انٹیلیجنس سروس کے ذریعہ ان سے تفتیش کی گئی تھی، اس وقت محترمہ کرد تمیمی کو قابض ایرانی انٹیلیجنس نے تین دن کے لئے حراست میں لینے کے بعد رہا کردیا تھا۔

بلوچستان میں سول کارکن کی اہلیہ کی گرفتاری غیر معمولی ہے، خیال رہے اس سے قبل بھی بلوچ سیاسی کارکنوں کے اہل خانہ کے ارکان کو قابض ایرانی فوج اور ان کے خفیہ اداروں کی طرف سے طلب کرنے اور دھمکی دینے کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز