شنبه, نوومبر 23, 2024
Homeخبریںدزاپ میں قابض ایرانی سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ایک بلوچ طالب علم...

دزاپ میں قابض ایرانی سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ایک بلوچ طالب علم کی گرفتاری

دزاپ ( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق آج شام یکم نومبر کو قابض ایرانی سیکورٹی فورسز نے دزاپ (زاہدان) شہر میں قانونی عمل سے گزرے بغیر ایک بلوچ طالب علم کو اسکول کی وردی میں گرفتار کیا۔

اس بلوچ شہری کی شناخت اسماعیل شاہ بخش کے نام سے بتائی گئی ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ قابض سیکورٹی فورسز نے اسماعیل کو دو پیجوٹ کاروں کے ساتھ آکر روک کر گرفتار کر لیا۔ اس شہری پر کے الزام کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔

 

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں بلوچستان کی مختلف یونیورسٹیوں اور کالجوں سے قابض ایرانی آرمی اور سیکورٹی فورسز نے درجنوں بلوچ طلباء کو گرفتار کر لیا ہے۔

 

 

 

یہ بھی پڑھیں

فیچرز