دزاپ (ہمگام نیوز )اطلاعات کے مطابق بروز منگل کو ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے مرکزی شہر دزاپ کے علاقے کورین کے گاؤں گلوگاہ میں ایک بلوچ شہری کو نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
نامعلوم مسلح افراد کے ہاتھوں قتل ہونے والے سخش کی شناخت 47 سالہ نبی شاہ بخش ولد فقیر ساکن گلوگاہ کورین دزاپ ہے ۔
ذرائع کے مطابق جب نبی گلوگاہ گاؤں میں واقع سپر مارکیٹ میں خریداری کے لیے گئے تو دکان کے باہر سے پیوجوٹ کار میں سوار مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کی، سینے اور ٹانگ کے حصے میں تین گولیاں لگنے سے وہ جاں بحق ہوگئے۔
رپورٹ درج ہونے تک حملہ آوروں کے محرکات کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔