شنبه, مارچ 7, 2026
Homeخبریںدشت:پاکستانی آرمی کی بربریت، 3افراد لاپتہ ،متعدد گھر نذر آتش

دشت:پاکستانی آرمی کی بربریت، 3افراد لاپتہ ،متعدد گھر نذر آتش

تربت (ہمگام نیوز)دشت میں فورسز کا آپریشن ، 3افراد حراست بعدلاپتہ جبکہ متعدد گھر نذر آتش کردیئے گئے ۔اطلاعات کے مطابق گذشتہ دنوں 7ستمبر کو پاکستانی فوج نے تربت کے علاقے دشت کروس تنک میں آپریشن کرکے خواتین و بچوں کو تشدد کا نشانہ بناکر 3افراد کو حراست بعد لاپتہ کردیا جبکہ گھروں کے قیمتی سامان لوٹ لئے ۔کئی گھروں کو مکمل طور پر نذر آتش کردیا گیا اور لوگوں کو فوری طور پر علاقہ چھوڑنے کی دھمکی دی گئی ۔لاپتہ کئے گئے افرا د کی شناخت کلیر ولد امام بخش، گزی ولد امام بخش اور غفار ولد گزی کے ناموں سے ہوگئی ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز