دوشنبه, نوومبر 18, 2024
Homeخبریںدشتیاری میں کاجہ ڈیم میں ڈوب کر لاپتہ شخص کی لاش برآمد

دشتیاری میں کاجہ ڈیم میں ڈوب کر لاپتہ شخص کی لاش برآمد

دشتیاری(ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق بروز منگل کو ایک بلوچ شہری کی لاش برآمد ہوئی ہے جو کہ بروز پیر کی صبح گھر واپسی کے دوران دشتیاری کے کاجہ ڈیم کے ڈاؤن اسٹریم سے چھوڑے گئے پانی میں گر کر لاپتہ ہو گئے تھے۔ امدادی ٹیموں کی تلاش کے دوسرے دن ایک شخص نے ڈوبنے کی جگہ سے دو کلومیٹر دور دوسرے جگہ پر ان کی لاش برآمد کر لی ۔

 جاں بحق ہونے والے شہری کی شناخت 24 سالہ عظیم بلوچ ولد شفیع محمد کے نام سے بتائی گئی ہے، جو کہ پیر سہراب کا رہائشی بتایا گیا ہے ۔

 عظیم گزشتہ صبح فتح علی قلات پل کے قریب پانی میں گر کر ڈوب گیا جب وہ اپنے دوستوں کے ساتھ پیرسہراب میں پکنک منانے جا رہے تھے۔

 واضح رہے کہ گزشتہ روز عوامی ٹیموں کی تلاش کے دوران لاپتہ شہری “عظیم بلوچ” کی تلاش کے دوران ایک اور ڈوبنے والے شہری کی نعش ملی تھی جس کی شناخت خان محمد ولد ابابکر سوپک کے نام سے ہوئی تھی۔ اور دشتیاری کاؤنٹی کے گاؤں پٹی اورکی کا رہائشی بتایا گیا ہے ۔

 ابابکر کی ڈوب کر موت کیسے ہوئی اس بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے تاہم کہا جاتا ہے کہ اس کی لاش مقامی لوگوں کو اورکی گاؤں کے قریب سے ملی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز