دوشنبه, اپریل 21, 2025
Homeخبریںدشت: پاکستانی فورسز ہاتھوں ایک شخص اغوا

دشت: پاکستانی فورسز ہاتھوں ایک شخص اغوا

دشت (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق ضلع کیچ کے علاقے دشت میں پاکستانی فورسز نے ایک شخص کو اپنے کیمپ بلا کر لاپتہ کر دیا. 

تفصیلات کے مطابق 19 ستمبر 2019 کو بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے دشت پٹوک کے رہائشی حاصل ولد حسن کو پاکستانی فورسز نے کسی کام کے بہانے اپنے کیمپ بلا کر اغوا کر لیا. 

یاد رہے دو مہینے قبل پاکستانی فورسز نے حاصل کے بیٹے ذلفقار کو جبری طور پر اغوا کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا تھا. 

خاندانی ذرائع کے مطابق پاکستانی فورسز نے ذلفقار کے حوالے بات چیت کیلئے انکے والد حاصل کو کیمپ بلایا تھا جو تاحال پاکستانی قید میں ہیں. 

علاقائی ذرائع کے مطابق دو سال قبل حاصل کے ایک اور بیٹے معراج کو بھی پاکستانی فورسز نے اغوا کرنے کے بعد دس مہینوں تک خفیہ قید خانے میں رکھ کر پھر چھوڑ دیا تھا.

یہ بھی پڑھیں

فیچرز