سه شنبه, اپریل 22, 2025
Homeخبریںدشت : پاکستانی قید سے ایک بلوچ بازیاب

دشت : پاکستانی قید سے ایک بلوچ بازیاب

دشت (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے دشت سے پاکستانی فورسز ہاتھوں اغوا ایک بلوچ بازیاب ہو گیا. 

تفصیلات کے مطابق ایک سال قبل بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے دشت ٹالویگ سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں اغوا زہیر ولد ڈاکٹر محمد جان آج دشت کے علاقے بل نگور کیمپ سے بازیاب ہو کر اپنے گھر پہنچ گئے ہیں. 

یاد رہے بلوچستان کے مختلف علاقوں سے ہزاروں کی تعداد میں بلوچ فرزند پاکستانی فورسز کے ہاتھوں اغوا کیے گئے ہیں اور جبری گمشدگیوں کا سلسلہ ہنوز جاری ہے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران گوادر سمیت آواران، کیچ اور جھاؤ سے ایک درجن کے قریب بلوچوں کو اغوا کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے.

دوسری جانب جبری گمشدگیوں کے خلاف وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کا احتجاج گزشتہ ایک دہائی سے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے جاری ہے.

یہ بھی پڑھیں

فیچرز