Homeخبریںدلگان میں آپسی تصادم کے نتیجے ایک شخص جانحبق دو زخمی

دلگان میں آپسی تصادم کے نتیجے ایک شخص جانحبق دو زخمی

دلگان (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق آج 24 اپریل مئی بروز اتوار ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر دلگان کے گاؤں چاہ ہاشم کے میدان میں زمین کے تنازعہ پر تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جانبحق دو زخمی ہوئے ـ
تفصیلات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر دلگان کے علاقے “چاہ ہاشم کے میدان میں زمین کے تنازعہ دو گروہوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک شخص عبیداللہ ناروہی ولد شفیع محمد ساکن جلگہ جانبحق ہوئے جبکہ دو افراد زخمی ہوئے ـ
تصادم میں زخمی ہونے والے دو افراد کی شناخت کے بارے میں کوئی معلومات دستیاب نہیں ہیں۔
مزید اطلاع کے مطابق چاہ ہاشم کے زرعی علاقے میں ایک اراضی پر تنازعہ چل رہا تھا جس پر اچانک مسلح تصادم ہوا۔ جس سے ایک شخص جانبحق دو زخمی ہوئے ـ

Exit mobile version