دلگان (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے چہر دلگان میں قابض ایرانی سکیورٹی فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک نوجوان شہید جبکہ چار دیگر افراد، زخمی ہو گئے۔
اس دوران دلگان کے نواحی گاؤں چاہکیچی میں انہوں نے مزدوروں کو لے جانے والی ایک گاڑی پر براہِ راست فائرنگ کر دی۔
ذرئع کے مطابق گاڑی میں سوار تمام افراد بلوچ مزدور تھے جو اپنے مالک کے ساتھ کام کی جگہ جا رہے تھے۔ فائرنگ کے نتیجے میں پانچ افراد گولیوں کا نشانہ بنے، جن میں سے ایک موقع پر شدید زخمی ہوا اور بعد ازاں دم توڑ گیا، جبکہ چار دیگر زخمی ہو گئے۔
شہید ہونے والے نوجوان کی شناخت امیرحسین شہدوستی (20 سالہ)، ولد محمد، ساکن گاؤں چاہکیچی، دلگان کے طور پر ہوئی ہے۔ وہ کمر اور ٹانگ پر گولی لگنے کے بعد ایرانشہر کے خاتمالانبیاء اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا۔
زخمیوں میں یوسف بامری شنبهزهی (14 سالہ)، ولد عیسیٰ، ساکن گزشهان دلگان، جو گھٹنے پر گولی لگنے سے زخمی ہوا ہے اور تاحال گولی اس کے جسم میں موجود ہے، اور حافظ محمودی (18 سالہ)، ولد دادمحمد، ساکن چاہکیچی، جو کمر پر گولی لگنے سے زخمی ہوا ہے، شامل ہیں۔ دو دیگر زخمیوں کی شناخت ابھی تک سامنے نہیں آ سکی، جنہیں معمولی چوٹیں آئی ہیں۔
یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ گزشتہ سال بھی اسی علاقے پَنگ میں شاپور بامری اور جواد بامری نامی دو نوجوان اسی نوعیت کی فائرنگ میں شہید گئے تھے،ک
بلوچستان میں برسوں سے ایرانی سکیورٹی فورسز کی جانب سے مبینہ طور پر بغیر وارننگ فائرنگ اور سخت کارروائیوں کے واقعات رپورٹ ہوتے رہے ہیں، جن میں اکثر عام شہری نشانہ بنتے ہیں۔


