شنبه, مارچ 7, 2026
Homeخبریںدلگان میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک بلوچ شہری جاں...

دلگان میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک بلوچ شہری جاں بحق

دلگان (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق جمعہ 30 جنوری کی علی الصبح، ضلع دلگان کے گاؤں چاہ شور میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک بلوچ شہری جان کی بازی ہار گیا۔

جاں بحق ہونے والے بلوچ شہری کی شناخت محمدرضا ہوت‌رخشانی ولد عبدالکریم، کے نام سے ہوئی۔ جو کہ دلگان گزہک کا رہائشی تھا۔

ذرائع کے مطابق محمدرضا ہوت‌رخشانی تقریباً رات 2 بجے اپنی ذاتی گاڑی میں گاؤں چاہ شور کے علاقے سے گزر رہا تھا کہ نامعلوم مسلح افراد نے اس پر متعدد فائر کیے، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوا اور موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز