Homeخبریںدلگان میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی

دلگان میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی

دلگان (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر دلگان میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے فرشید خرمی نامی شخص زخمی ہوگیا جو کہ ھودیان کا رہائشی بتایا جاتا ہے ـ
مزید اطلاع کے مطابق مسلح افراد ایک گاڑی میں سوار تھے جو کہ فرشید کو دیکھتے ہی ان فائرنگ کی اور فائرنگ کے نتیجے میں گولیاں ان کے ٹانگوں پر لگیں ہیں جنہیں مقامی لوگوں نے فرشید کو نزدیکی ہسپتال میں طبی امداد کے لیئے منتقل کر دیا ہے ـ تاہم اس وادات کے پس محرکات کے باریں مزید معلومات دستیاب نہیں ـ
واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں ایرانی مقبوضہ بلوچستان میں نامعلوم مسلح افراد کے ہاتھوں درجنوں بلوچ شہری زخمی اور جانبحق ہو چکے ہیں اور دلگان شہر میں یہ تیسرا واقع ہے ـ

Exit mobile version