دمشق (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے شام اور غزہ کی پٹی میں ایرانی سرپرستی میں چلنے والے اسلامی جہادی دہشت گرد گروہوں کے خلاف فضائی حملے کرتے ہوئے دمشق کے ارد گرد اہداف کو نشانہ بنایا۔
اسرائیل نے آج رات دمشق کے آس پاس کے اہداف کو نشانہ بنایا ، اسرائلی طیارے شامی دارالحکومت میں آگ برساتے رہے جس سے دمشق میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
ہمسایہ ملک شام میں کارروائیوں کے اعتراف کے طور پر، اسرائیل نے کہا کہ اس کے جنگی طیاروں نے غزہ کی پٹی میں مقامات کے علاوہ دمشق کے جنوب میں واقع عسکریت پسند ایرانی سرپرستی میں چلنے والے اسلامی جہادی گروہوں کے ٹھکانوں پر بھی حملہ کیا۔
شام نے دمشق بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب اسرائیلی حملے کی اطلاع دی ہے اور کہا ہے کہ اس کے فضائی دفاع نے اسرائیلی راکٹوں کا مقابلہ کیا ہے جو اسرائیلی علاقے گولان ہائٹس کی سمت سے آرہے تھے۔ اس نے کہا کہ دفاع کرنے والوں نے ان میں سے بیشتر کو روک لیا یا فضا میں ہی ناکارہ بنادیا۔
رہائشیوں کا کہنا ہے کہ ہوائی دفاع کے جوابی فائرنگ کے نتیجے میں متعدد دھماکوں نے دمشق کو تقریبا 15 منٹ تک ہلا کر رکھ دیا تاہم نقصان کی تفصیلات اب تک منظر عام پر نہ آسکیں جس سے اسرائیلی حملوں میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی صحیح تعداد کا پتہ لگ سکے۔ اب تک ان مبینہ ٹھکانوں کو ہونے والے نقصانات کی بھی مکمل تفصیلات دستیاب بہ ہوسکیں تاہم ذرائع نے حملوں کی تصویریں جاری کردی ہیں جس میں آگ کے شعلے بلند ہوتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں۔