دوزآپ ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے دوسرے بڑی مرکزی شہر دزاپ میں آج بروز ہفتہ، 15 نومبر 2025 کو قابض ایرانی فوجی دستوں نے میونسپلٹی کے کارندوں کے ساتھ مل کر صلوں 42 اور 44 کے علاقے کشاورز اور سڑکوں پر بڑے پیمانے پر چھاپہ مار کر بلوچوں کے متعدد مکانات کو گرا دیا۔ اس رپورٹ کے مطابق مسماری کاروائی آج صبح سویرے شروع ہوا تھا اور ابھی تک جاری ہے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق اب تک کم از کم 10 مکانات مسمار کردیئے گئے ہیں۔ مقامی شہریوں کا کہنا ہے “قابض فوجی دستے میونسپل کمیٹی کے عملے کے ساتھ بغیر کسی عدالتی حکم کے علاقے میں داخل ہوگئے ہیں۔
رہائشی حیران اور پریشان ہیں، اور ان سامان ھر طرف بکھرے ھوئے ھیں ،کچھ خاندانوں نے ابھی تک اپنا سامان نہیں ہٹایا ہے۔” چھوٹے بچے اور خواتین آسمان تلے خوف و ہراس میں مبتلا ہیں۔















