Homeخبریںدُکی: ایک شخص قابض ایف سی کے ہاتھوں لاپتہ

دُکی: ایک شخص قابض ایف سی کے ہاتھوں لاپتہ

دوکی(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے علاقے دُکی میں سوروں کے قریب قابض پاکستانی فورسز نے ایک شخص کو جبراً حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا۔

ذرائع کے مطابق لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت سید محمد چلگری مری کے نام سے ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سید محمد چلگری مری 9 مئی کے روز اپنے بیٹے کے ہمراہ مویشی لے کر بیچنے جارہا تھا کہ سوروں کے مقام پر قابض ایف سی کی گاڑی نے انہیں روکا اور سید محمد چلگری مری کو جبراً حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

Exit mobile version