شال (ہمگام نیوز) ( مقبوضہ بلوچستان) سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق سی ٹی ڈی کی طرف سے جعلی مقابلے میں شہید کئیے گئے پانچ افراد میں سے دو کی محمد دین مری اور اعجاز بلوچ کے ناموں سے ہوگئی ہے۔
علاقائی ذرائع کے مطابق محمد دین مری کو گزشتہ سال دسمبر میں پاکستان کے خفیہ اداروں نے اپنی تحویل میں لینے کے بعد غائب کیا تھا اور اعجاز بلوچ اکتوبر کے مہینے جبری طور پر گمشدہ کئیے گئے تھے۔
واضح رہے کہ مقبوضہ بلوچستان میں پاکستانی خفیہ ایجنسیوں کے ایما پر بنائی ہوئی نام نہاد سیکیورٹی ادارے سی ٹی ڈی کے ہاتھوں مبینہ طور پر سینکڑوں کے حساب سے بے گناہ بلوچ سیاسی کارکنوں جعلی مقابلہ شہید کرکے انکو دوبدو لڑائی یا جھڑپوں کا نام دیا جاتا ہے۔
پچھلے مہینوں کوئٹہ میں مبینہ طور پر دفنائی ہوئی تیرہ لاشوں کے بارے میں بھی یہی خدشہ ظاہر کیا گیا کہ وہ پاکستانی خفیہ ایجنسیوں کے ہاتھوں پہلے سے اغوا کئیے گئے بلوچ گمشدہ افراد کی لاشیں تھیں جنہیں سخت سیکیورٹی حصار میں رات کے تاریکی میں کاسی قبرستان کوئٹہ میں دفن کیا گیا۔