چهارشنبه, اکتوبر 2, 2024
Homeخبریںدکی، گاڈی پر مسلح افراد کی فائرنگ، 2 خواتین سیمت تین افراد...

دکی، گاڈی پر مسلح افراد کی فائرنگ، 2 خواتین سیمت تین افراد زخمی

دکی (ہمگام نیوز) لونی کے علاقے کچھ سدوزئی کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی گاڑی پر فائرنگ سے دو خواتین سمیت تین افراد شدید زخمی ہوگئے۔

لیویز زرائع کے مطابق فائرنگ سے بیٹا، والدہ اور بھابھی شدید زخمی ہوگئے۔ زخمی ہونیوالے افراد میں عبدالصمد ولد حاجی خدائیداد، زوجہ خدائیداد اور زوجہ عبدالمالک اقوام لونی ساکنان کلی تکڑی لونی شامل ہیں۔

تینوں زخمیوں کو سول ہسپتال دکی منتقل کردیا گیا ہے۔ زخمیوں کو سول ہسپتال دکی میں ابتدائی طبی امداد کے بعد مزید علاج کیلئے کوئٹہ ریفر کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز