دکی ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقے دکی میں قابض پاکستانی فورسز کاونٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ سی ٹی ڈی نے پانچ افراد کو مقابلے میں ھلاک کرنے کا دعوی کیا ہے ۔
تاہم بلوچستان کے سیاسی سماجی حلقوں نے کہاہے کہ ماضی میں کسی بھی وقت سی ٹی ڈی نے مقابلے میں کسی ایک شخص کو بھی نہیں مار سکھا ہے بلکہ تمام افراد قتل کئیے جاچکے ہیں وہ جبری لاپتہ افراد کے طورپر شناخت ہوئے ہیں ،اور انھیں جعلی مقابلوں میں ماراگیا ہے ،حتی کہ بعض افراد کو ماورائے عدالت وہ کر چکے ہیں ۔ایسے میں یہ کہنا مقابلے میں مارے گئے ہیں مکمل سچ نہیں مانا جاسکتاہے۔