شنبه, نوومبر 16, 2024
Homeخبریںدکی: گذشتہ سال کوئلہ کان حادثات سے 81 کانکن ہلاک ہوئے، رپورٹ

دکی: گذشتہ سال کوئلہ کان حادثات سے 81 کانکن ہلاک ہوئے، رپورٹ

بلوچستان کے علاقے دکی میں گذشتہ سال 2022میں مختلف کوئلہ کانوں میں حادثات کے دوران 81کان کن ہلاک جبکہ6سو18زخمی ہوگئے ہیں۔

محکمہ مائنز چمالنک اور سول ہسپتال دکی کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق مختلف کوئلہ کانوں میں مٹی کا تودے گرنے،زہریلی گیس بھرنے اور ٹرالی کا رسی ٹوٹنے کی وجہ سے مختلف حادثات میں مجموعی طور پر 81کان کن ہلاک جبکہ 6سو18زخمی ہوگئے ہیں۔

ہلاک ہونے والوں میں سے 9کانکن چمالنگ کے کوئلہ کانوں میں حادثات کاشکار ہوکر ہلاک ہوگئے ہیں۔

سال 2021 میں کوئلہ کانوں میں جاں بحق ہونے والے کانکنوں کی تعداد 60تھی جبکہ 2022میں کوئلہ کانکنوں کی اموات کی شرح میں اضافے کے بعد 81 تک پہنچ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز