یکشنبه, اکتوبر 6, 2024
Homeخبریںراسک شہر میں فوجیوں کی فائرنگ سے ایک بلوچ شہری شہید

راسک شہر میں فوجیوں کی فائرنگ سے ایک بلوچ شہری شہید

راسک ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز یکم دسمبر کی شام کو پشین ضلع راسک کے گاؤں کستگ میں قابض ایرانی آرمی کی براہ راست فائرنگ سے ایک بلوچ شہری شہید ہوا۔

اطلاع ملنے کے وقت تک اس بلوچ شہری کی شناخت کے بارے میں کوئی تفصیلی رپورٹ دستیاب نہیں ـ
کہا جاتا ہے کہ قابض ایرانی آرمء نے بغیر پیشگی انتباہ کے اس شہری پر براہ راست فائرنگ کی ۔

اس جاں شہید شہری کی لاش کو راسک سٹی کے مردہ خانے میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ یہ شہری کئی گولیاں لگنے سے شہید ہوا ہے ـ
واضح رہے کہ ہر سال مغربی مقبوضہ بلوچستان میں قابض ایرانی سیکورٹی فعرسز اور فوج کی براہ راست فائرنگ کے نتیجے میں سینکڑوں بلوچ شہری جاں بحق اور زخمی ہو جاتے ہیں اور جبکہ ایرانی عدالتی نظام کبھی بھی فوجی قاتلوں کے خلاف مقدمہ نہیں چلاتا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز