Homeخبریںراسک میں ٹریفک حادثے سے ایک شخص جانبحق

راسک میں ٹریفک حادثے سے ایک شخص جانبحق

راسک ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز ۵ جولائی بروز منگل ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر راسک میں ایک بلوچ فیولر گاڑی الٹنے کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہو گیا۔

اس بلوچ فیولر( تیلکش) کی شناخت راسک کاؤنٹی کے گاؤں جکیگور سے تعلق رکھنے والے ناصر احمد ولد وسیم دہانی ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ وسیم نذر آباد گاؤں میں سامان اتارنے کے بعد جیکیگور واپس آرہا تھا کہ گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس سے وہ جانبحق ہوگیا ـ

یہ بات قابل ذکر ہے کہ فیولنگ کا کام ان چند روزگار میں سے ایک ہے جس کی طرف بلوچستان کے علاقے میں بہت سے بلوچ شہری مناسب اور مستحکم ملازمتوں کی عدم دستیابی سمیت بلوچستان غیر مقامی لوگوں کی بلوچستان کے سرکاری و غیر سرکاری ملازمتوں پر قبضہ جمانے کے بعد بلوچ عوام بحالت مجبوری وہ فیولنگ کے روزگار کی جانب رخ کرتے ہیں، جس میں بعض ٹریفک اوقات حادثات اور گاڑیوں کے الٹنے اور قابض ایرانی آرمی کی براہ راست فائرنگ جیسے خطرات کا سامنا کرتے ہیں۔

 

Exit mobile version