دوشنبه, دسمبر 23, 2024
Homeخبریںراولپنڈی ٹو کوئٹہ جعفر ایکسپریس ٹرین بم حملے میں4فوجی ہلاک متعددزخمی کیئے:BLT

راولپنڈی ٹو کوئٹہ جعفر ایکسپریس ٹرین بم حملے میں4فوجی ہلاک متعددزخمی کیئے:BLT

کوئٹہ(ہمگام نیوز)بلوچ لبریشن ٹائیگرز کے ترجمان میران بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا کو جاری بیان میں کہا کہ آج صبح نصیر آباد کے علاقے ربی کینال کے مقام پر بلوچ لبریشن ٹائیگرز کے سرمچاروں نے راولپنڈی سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس پر ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ کیا ۔
میران بلوچ نے کہا کہ بی ایل ٹی کے سرمچاروں نے ان بوگیوں کو نشانہ بنایا جس میں پاکستانی فوج کے اہلکار سفر کر رہے تھے –
ترجمان نے کہا دھماکے کے نتیجے میں فوج کے چار اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے اور دھماکے میں ٹرین کی پانچ بوگیاں اور ٹریک کا بھی بڑا حصہ تباہ ہوگیا
میران بلوچ نے کہا کہ تنظیم کی کاروائیاں بلوچستان کے مکمل آزادی تک جاری رہیں گے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز