Homeانٹرنشنلراہول گاندھی معاملے کی پیروی کے لیے شراکت داروں سے رابطے میں...

راہول گاندھی معاملے کی پیروی کے لیے شراکت داروں سے رابطے میں ہیں: امریکہ

واشنگٹن( ہمگام نیوز ) مانیٹرنگ ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق امریکہ نے کہا ہے کہ وہ ہندوستان میں اپوزیشن رہنما راہول گاندھی کیس کی پیروی کر رہا ہے اور انہیں ہتک عزت کے مقدمے کے فیصلے پر جمعہ کو پارلیمنٹ سے نااہل قرار دیئے جانے کے معاملے پر ہندوستانی حکومت کے ساتھ رابطے میں ہے۔

اس بات کا اظہار امریکی محکمہ خارجہ کے پرنسپل نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے ایک پریس بریفنگ کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ” قانون کی حکمرانی اور عدالتی آزادی کا احترام کسی بھی جمہوریت کا سنگ بنیاد ہے، اور ہم ہندوستانی عدالتوں میں مسٹر گاندھی کے کیس کو دیکھ رہے ہیں”

انہوں نے مزید کہا کہ “اپنے ہندوستانی شراکت داروں کے ساتھ جمہوری اصولوں کی اہمیت اور آزادی اظہار سمیت انسانی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے بات چیت کر رہے ہیں”۔

ایک سوال کے جواب میں پٹیل نے کہا: “یہ معمول کے مطابق اور معیاری طرزعمل ہے کہ ہم کسی بھی ایسے ملک میں جہاں ہمارے دو طرفہ تعلقات ہوں اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ رابطے میں ہوں۔”

Exit mobile version