Homeخبریںرحمدل مری کی اغواء قابل مذمت ہے . بی ایل ایف

رحمدل مری کی اغواء قابل مذمت ہے . بی ایل ایف

کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے کہا کہ حیر بیار مری کے گروہ کے ہاتھوں اغواءہونے والے بزرگ بلوچ رہنما واجہ رحمدل مری کی تاحال عدم بازیابی اور اس معاملے میں حیر بیار مری و اسکے گروہ کی خاموشی قابل مذمت ہے۔ واجہ رحمدل مری بلوچستان لبریشن فرنٹ (بی ایل ایف) کے بانی رہنماوں میں سے ایک ہیں۔ یہ بات حیر بیار مری بھی اچھی طرح جانتے ہیں۔ اگر حیر بیار مری کو واجہ رحمدل مری سے کوئی شکایت تھی تو وہ بی ایل ایف کے ذمہ داروں کو بتا دیتے۔ کسی گروہ کو یہ اجازت نہیں دی جا سکتی کہ وہ جد و جہد آزادی کے نام پر آئی ایس آئی کی طرح بلوچ آزادی پسندوں کو جبری طور پر غائب کردیں۔ بی ایل ایف یا کسی دوسری تنظیم کے ساتھ اختلاف رکھنا حیر بیار و اس کے گروہ کا بنیادی حق ہے مگر اس اختلاف رائے کو دشمنی میں بدلنا نہ صرف ان کی بڑی حماقت ہے بلکہ یہ ا ن کے فاشسٹ سوچ اور رویے کو ظاہر کرتا ہے ۔ ان کے اس فاشسٹ سوچ اور رویے کی وجہ سے بلوچ تحریک آزادی کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ اس گروہ میں شامل جو درباری لوگ بلوچ آزادی پسندوں کے ساتھ تصادم کی راہ پر چل رہے ہیں یقینی طور پر وہ عناصر سرکاری ایجنٹ ہیں۔ اس گروہ کے اندر اگر کچھ باضمیر، سنجیدہ اور محب ِ وطن افراد موجود ہیں تو ان کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ ان درباری موقع پرستوں اور سرکاری ایجنٹوں کے ہاتھوں آزادی کے نام لیوا اس گروہ کو قابض سرکار کا آلہ کار اور آئی ایس آئی کی بی ٹیم بننے نہ دیں۔ واجہ رحمدل مری کا اغواءہو یا یو بی اے کے ساتھ مسلح تصادم کے واقعات ہوں یہ سب ایسی حماقتیں یا سازشیں ہیں جو بلوچ تحریک ِ آزادی کو آپسی تصادم کے گرداب میں دھکیل رہی ہیں۔ قومی غداروں، خفیہ اداروں کے کارندوں اور منشیات فروشوں کے خلاف بی ایل ایف کی کارروائیوں کو سوشل میڈیا و پرنٹ میڈیا میں حدف تنقید بنانے والا یہ ٹولہ ذرا قوم کو یہ بھی بتادے کہ واجہ رحمدل مری جیسے مستقل مزاج اور بزرگ آزادی پسند رہنما کو اغواءکرنے کا ان کے پاس کیا جواز ہے؟ کیا واجہ رحمدل مری کا گناہ یہ ہے کہ مری ہوتے ہوئے بھی انہوں نے جد و جہد ِ آزادی کیلئے اپنے قبائلی سردار زادہ کے گروہ کے بجائے بی ایل ایف کا انتخاب کیا؟ کیا مری قبیلہ یا کوہلو و کاہان سے تعلق رکھنے والے بلوچوں کیلئے حیر بیار مری کے مخصوص گروہ کے بجائے کسی دوسرے آزادی پسند تنظیم کے پلیٹ فارم سے آزادی کی جد و جہد کرنا جرم ہے؟ کیا اس طرح کی گروہی تنگ نظری اور فاشسٹ رویے سے چارٹر آف لبریشن میں درج انسانی حقوق، اظہار رائے اور جمہوریت کے بلند و بانگ دعووں کی نفی نہیں ہوتی؟ لبریشن چارٹر ،جمہوریت و اظہار ِ رائے کی آزادی کا راگ الاپنے والے اپنی قبائلی انا سے نکلنے کو تیار نہیں ۔ ہم واضح کرتے ہیں کہ واجہ رحمدل مری کو اگر کوئی گزند پہنچائی گئی تو اس کی براہ ِ راست ذمہ د اری حیر بیار مری پر عائد ہوگی۔

Exit mobile version