کابل (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز ہفتہ کو افغان وزارت خارجہ امور کے ترجمان گران ھیواد نے بتایا کہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان رواں ہفتے کابل کا دورہ کریں گے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان گران ایواد نے کہا ہے کہ اس سرکاری دورے کے دوران افغان امن عمل اور سیاسی ، سلامتی اور تجارتی و معاشی تعلقات کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
گران ھیواد نے کہا ، یہ سفر گزشتہ ماہ عمران خان کے ساتھ صدر غنی کی ٹیلی فونک گفتگو کے بعد طے کیا گیا تھا۔
واضع رہے افغان میڈیا کے مطابق صدر اشرف غنی گذشتہ سال پاکستان کا دورہ کیا تھا اور انہوں نے عمران خان اور دیگر پاکستانی عہدیداروں سے بات چیت کی تھی۔
جبکہ پاکستانی وزیراعظم کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔ یہ دورہ ایک ایسے وقت میں ہورہا ہے جب دوحہ میں افغان امن مذاکرات میں تاخیر کا سامنا کرنا پڑا ہے کیونکہ ایسا مذاکرات کے زمینی اصولوں پر متنازعہ نکات پر اختلاف رائے کی وجہ سے ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جمعہ ہرات میں ہونے والے ایک پروگرام میں قومی مفاہمت کی اعلی کونسل کے سربراہ ، عبد اللہ عبد اللہ نے کہا ہے کہ دوحہ مذاکرات میں کوئی پیشرفت نہیں ہوئی ہے جس کی وجہ سے ملک میں تشدد کم نہیں ہورہا۔


