جمعه, سپتمبر 20, 2024
Homeانٹرنشنلروس اور چین چاند پر نیوکلیئر پاور یونٹ نصب کرنے کا پروگرام...

روس اور چین چاند پر نیوکلیئر پاور یونٹ نصب کرنے کا پروگرام بنا رہے ہیں۔

ماسکو:(ہنگام نیوز) روس وفاقی خلائی ایجنسی ‘روسکوسموس’ کے سربراہ یوری بوریسوف نے دارالحکومت ماسکو میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں کہا ہے کہ “ہم نے چین کے ساتھ، چاند کے بارے میں مشترکہ کوششوں کے ،سمجھوتے پر دستخط کر دیئے ہیں”۔

بوریسوف نے کہا ہے کہ ہم نے چین کے ساتھ لونر تحقیقات سے متعلق مشترکہ منصوبہ تیار کیا ہے۔ ہم اپنے چینی ہم منصبوں کے ساتھ مل کر 2033۔2035 کے سالوں میں ایک نیوکلیئر انرجی پاور یونٹ لُونر سطح پر پہنچانے اور وہاں نصب کرنے کے منصوبے پر غور کر رہے ہیں۔

بوریسوف نے کہا ہے کہ مذکورہ پاور یونٹ کی تنصیب کے لئے روبوٹ ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ لونر تحقیقات کے لئے ایک مشترکہ اسٹیشن کے قیام کے لئے 2021 میں روسکوسموس اور چین قومی خلائی ایجنسی CNSAکے درمیان میمورینڈم آف انڈراسٹینڈنگ پر دستخط کئے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز