لندن: (ہمگام نیوز) امریکہ کی زیرِ قیادت پورا مغرب تمام عالمی حکومتوں کے مساوی حقِ خودمختاری کے اُصول کی اور اقوام متحدہ کے اُصول و ضوابط کی کھُلی خلاف ورزی کر رہا ہے۔
روس کے وزیر خارجہ سرگے لاوروف نے کہا ہے کہ ‘انطالیہ ڈپلومیسی فورم’ علمِ سیاسیات کا ایک نیا فارمیٹ ہے جسے صدر رجب طیب ایردوان نے شروع کروایا ہے۔
انطالیہ ڈپلومیسی فورم ADF میں شرکت کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب میں وزیر خارجہ لاوروف نے کہا ہے کہ “یہ فورم ،ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان کی طرف سے شروع کروایا گیا، علومِ سیاسیات کا نسبتاً نیا فارمیٹ ہے۔ فورم میں حکومتی سربراہان سمیت 100 سے زائد ممالک کی نمائندگی کی گئی ہے۔ وزرائے خارجہ کی سطح پر بھی اجلاس میں بھاری شرکت کی گئی ہے”۔
لاوروف نے کہا ہے کہ “اس موقع سے استفادہ کرتے ہوئے میں اس مہمان نوازی اور پُر تپاک استقبال پر اپنے ترک ہم منصبوں کا شکریہ بھی ادا کرنا چاہتا ہوں۔ میں نے فورم کے دائرہ کار میں نے اس طرف توجہ مبذول کروائی ہے کہ امریکہ کی زیرِ قیادت پورا مغرب تمام عالمی حکومتوں کے مساوی حقِ خودمختاری کے اُصول کی اور اقوام متحدہ کے اُصول و ضوابط کی کھُلی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ مغرب، دنیا پر اپنے اُصول تھونپنے کے لئے ، موجودہ بین الاقوامی صورتحال کو استعمال کر رہا ہے”۔
وزیر خارجہ سرگے لاوروف نے کہا ہے کہ “میں امید کرتا ہوں کہ فورم کے مذاکرات مفید ثابت ہوں گے۔ صدر ایردوان کے خطاب والی نشست اور دیگر پینلوں میں، دنیا کی موجودہ صورتحال اور ہم سب کی بین الاقوامی ذمہ داریوں پر، نظر ثانی کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے”۔