ماسکو (ہمگام نیوز) روسی صدر نے ویگنر گروپ کے بغاوت کے بعد روس میں مارشل لا نافذ کیا ہے۔ روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے ہفتے کے روز ایک بل پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت مارشل لا کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کو 30 دن تک حراست میں رکھنے کی اجازت دی گئی ہے۔

 بل کے مطابق، سرکاری اہلکاروں کے معاملے میں، شہریوں کی عدم تعاون پر 2,000 روسی روبل ($23.6) تک کا جرمانہ یا 30 دن تک انتظامی حراست شامل ہے۔ یا پھر مارشل لا کے خلاف ورزی کرنے والوں کی گاڑیاں بھی ضبط کی جا سکتی ہیں۔

اس سے قبل ہفتے کے روز، پوتن نے کہا تھا کہ ویگنر کے کرائے کے فوجیوں کی طرف سے مسلح بغاوت “پیٹھ میں چھرا گھونپنا” ہے اور گروپ کے سربراہ یوگینی پریگوزن نے روس کے ساتھ غداری کی ہے، پوتن نے کہا کہ اختلاف کرنے والوں کو سزا دیا جائے گا۔