Homeخبریںروس میں یوکرین کی سرحد کے نزدیک ایندھن کے بڑے ڈپو میں...

روس میں یوکرین کی سرحد کے نزدیک ایندھن کے بڑے ڈپو میں آتش زدگی

ماسکو (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی تازہ رپورٹ کیمطابق روس میں یوکرین کی سرحد کے نزدیک واقع ایک قصبے میں ایندھن کے ایک بڑے ڈپو میں آگ بھڑک اٹھی۔ تاہم حکام نے اس کی وجہ بیان نہیں کی۔
ہنگامی حالت کی روسی وزارت نے آج پیر کے روز بتایا کہ یہ واقعہ یوکرین کی سرحد سے 150 کلو میٹر کی دوری پر واقع Bryansk کے علاقے میں پیش آیا۔ ہوا۔ روسی خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق یہ مقام یوکرین کی اراضی پر لڑائی میں مصروف روسی افواج کے لیے ایک لوجسٹک اڈے کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔

اس سے قبل متعدد رپورٹوں میں بتایا گیا تھا کہ پیر کو علی الصباح بِریانسک کے علاقے میں تیل ذخیرہ کرنے کی ایک تنصیب میں آگ بھڑک اٹھی۔ یہ علاقہ دارالحکومت ماسکو سے 380 کلو میٹر جنوب مغرب میں واقع ہے۔

ماسکو حکومت یہ بات بارہا دہرا چکی ہے کہ وہ سرحدی قصبوں کو لپیٹ میں لینے والے کسی خطرے کو ہر گز نظر انداز نہیں کرے گی۔ ان میں یقینا روسی افواج کے لوجسٹک اڈے شامل ہیں۔
روسی وزارت دفاع نے گذشتہ ہفتے اعلان کیا تھا کہ اس نے اپنے فوجی آپریشن کے دوسرے مرحلے کا آغاز یوکرین کے مشرقی حصے میں کیا ہے۔ وزارت نے اس مرحلے کو اہم قرار دیا ہے۔

Exit mobile version