پنجشنبه, نوومبر 21, 2024
Homeخبریںریاست بلوچ قوم کی لاشوں پر سے راہداری بنانے کی مشن پر...

ریاست بلوچ قوم کی لاشوں پر سے راہداری بنانے کی مشن پر گامزن ہے۔ بی آرپی

کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچ ریپبلکن پارٹی کے مرکزی ترجمان شیر محمد بگٹی نے کہا ہے کہ فورسز کی جانب سے بربریت میں انتہا درجے تک اضافہ کردیا گیا ہے بھیک میں ملے چینی دولت سے اندھے ہوکر بلوچ قوم کو صفہ ہستی سے مٹانے کی کوششوں میں مصرف عمل ہے پنجابی ریاست شاید بلوچ تاریخ سے نابلد ہے بلوچ قوم کو بزور بندوق زیر کرنا نا ممکن ہے۔ بلوچ قوم اپنی سرزمین اور وسائل کا ہر صورت دفاع کریں گے قتل غارت گیری سے قوموں کو غلام بناناممکن نہیں۔ شیر محمد بگٹی کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ روز آواران میں دو بلوچ نوجونوں کو فورسزنے ایک جعلی مقابلے میں شہید کردیا جن کی شناخت ماجد ولد محمد عمر اور عادل ولد رحیم بخش کے نام سے ہوئی ہیں جن کو فورسز نے اس سال کے جنوری کے ماہ میں اغوا کر کے حراست میں رکھا ہوا تھا ماجد بلوچ کو 6جنوری 2016کو آواران بازار سے اغواء کیا تھا جبکہ انکے ہمراہ شہید ہونے والے نوجوان کو 27فروری2016 کوآواران بازار سے اغواء کیا تھا، جنہیں 19اپریل کو شہید کرکے ان کی مسخ شدہ لاشیں فورسز نے آواران انتظامیہ کے حوالے کیں۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ بدھ کی صبح نصیر آباد کے علاقے لنڈی نصیر میں فورسز نے حاجی بخش دھیرکانی کے گھر پر حملہ کر کے انھہیں اٹھا کر کے گئے اور ان کے گھر کو مکمل طور پر جلا دیا گیا۔ جبکہ کچھ دیر بعد حاجی بخش کو شہید کر کے اس کی لاش کو صحبت پور پولیس انتظامیہ کے حوالے کیا گیا اسی طرح سوئی کے علاقے کھٹن سے فورسز نے دو بلوچ فرزندوں عبدالرحمن ولد برمن بگٹی اور گل محمد بگٹی کو ان کی موٹر سائیکل کے ساتھ اٹھا کر لے گئے مزکورہ دونوں افراد کھٹن سے سوئی شہر کی طرف جارہے تھے۔ ترجمان نے کہا ہے کہ فورسزامریکی امداد اور چائنہ کی بھیک کو لیکر بلوچ قوم کی تحریک آزادی کو دبانے کی کوشش کررہی ہیں اور گزرتے وقت کے ساتھ اپنی بربریت میں اضافہ کرتا جارہی ہیں ریاست بلوچ قوم کی لاشوں پر سے راہداری بنانے کی مشن پر گامزن ہے۔ شیر محمد بگٹی نے انسانی حقوق کے اداروں سمیت خطے کے تمام ممالک سے اپیل کی کہ وہ بلوچ قوم کے مدد کیلئے آگے بڑھے اور بلوچ قوم کی نسل کشی کو رکوانے کیلئے اپنا قردار ادا کریں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز