کوئٹہ(ہمگام نیوز) لاپتہ بلوچوں کیلئے سرگرم تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کی جانب سے میڈیا میں بیان جاری کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ 9 جون 2020 کو بالگتر پنجگور سے جبری طور پر اغواء ہونے والے ماجد ولد سپاہان اور احساب ولد خلیل قابض پاکستانی فوج اور خفیہ اداروں کے عقوبت خانوں سے بازیاب ہوگئے ہیں۔
تنظیم نے حکومتی اور ملکی اداروں سے اپیل کی ہے کہ زمان جان ولد سپاہ خان اور ابوالحسن ولد رحمت جو ماجد اور احساب کے ساتھ اغواء کیے گئے تھے ان کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بازیاب کیا جائے۔