زابل (ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق بروز جمعرات کو فجر کے وقت ایک بلوچ قیدی، جو پہلے “قتل” کے الزام میں سزائے موت پا چکے تھے، زابل کی طاغذی جیل میں پھانسی دی گئی۔
اس بلوچ قیدی کی شناخت زابل شہر کے نواحی گاؤں خاک صفیدی سے تعلق والے 24 سالہ عمر رضا دہمردہ ولد عبدالعزیز کے نام سے ہوئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق رضا کو 2021 میں “قتل” کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور زابل کی فوجداری عدالت نے اسے موت کی سزا سنائی تھی۔ گزشتہ روز اس نے اس جیل کے قرنطینہ وارڈ میں اپنے اہل خانہ سے آخری ملاقات کی تھی ۔