Homeخبریںزابل جیل میں چار بلوچ قیدیوں کو پھانسی دے دی گئی

زابل جیل میں چار بلوچ قیدیوں کو پھانسی دے دی گئی

زابل (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق چار بلوچ قیدیوں کی سزائے موت، جو پہلے منشیات اور قتل سے متعلق الزامات کے تحت جاری کی گئی تھی، کو زابل جیل میں پھانسی دی گئی۔

تفصلات کے مطابق آج 23 جولائی کو زابل جیل میں چار بلوچ قیدیوں کی سزائے موت پر عمل درآمد کیا گیا۔

ان چاروں قیدیوں کی شناخت فرہاد کوہکن ولد شیرجان ساکن زابل، حمید جہانگرد ساکن زاہدان، داؤد امیر زادہ ولد ظاہر ساکن منزل آپ گاؤں اور حبیب توتازہی ولد عبدالکریم ساکن زاہدان کے ناموں سے ہوئی ـ

کہا جاتا ہے کہ فرہاد کو 2019 میں، داؤد کو 2020 میں اور حمید کو 2018 میں منشیات سے متعلق الزامات کے تحت الگ الگ مقدمات میں گرفتار کیا گیا تھا اور انہیں زابل کی انقلابی عدالت کی پہلی شاخ میں “بابای” کے فیصلے کے ساتھ موت کی سزا سنائی گئی تھی۔

نیز، حبیب توتازہی کو 2018 میں قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور زابل کی فوجداری عدالت کی پہلی شاخ میں موت کی سزا سنائی گئی تھی۔

رپورٹ کے مطابق اپنی گرفتاری سے قبل، مناسب ملازمت نہ ہونے کی وجہ سے فرہاد کوہکن افغانستان سے غیر ملکی شہریوں کے لیے مسافروں کو لے کر جا رہا تھا، اور اسے یہ کام کرتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا۔ وہ کئی بار اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کی تردید کر چکے ہیں۔

Exit mobile version