Homeخبریںزابل کی جیل میں ایک بلوچ قیدی کو پھانسی دے دی گئی،...

زابل کی جیل میں ایک بلوچ قیدی کو پھانسی دے دی گئی، ایک ہفتے میں تین بلوچوں کی پھانسی

زابل ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز 22 اکتوبر بروز ہفتہ کو زابل کی جیل ج میں ایک بلوچ قیدی کی سزائے موت پر عملدرآمد کیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ہفتہ کو ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر نصر آباد/ زابل میں ایک بلوچ قیدی محمد زرکزہی ولد عبداللہ کو سکنہ نصرآباد پھانسی دے دی گئی ـ

رپورٹ کے مطابق زرکزہی کو 2019 میں نصر آباد میں “منشیات سے متعلق الزامات ” کے تحت گرفتار کیا گیا تھا اور اسی شہر کی انقلابی عدالت نے انہیں موت کی سزا سنائی تھی۔

اس کے علاوہ گزشتہ روز 22 اکتوبر بروز ہفتہ دو دیگر بلوچ قیدیوں کو “جمعہ گمشادزہی” اور “ھابیل شاہنوازی” (حسین زئی) کے ناموں سے شناخت کی گئی ، کو دزاپ سینٹرل جیل میں پھانسی دی گئی تھی ـ

Exit mobile version