زاہدان ( ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق بروز منگل 16 مئی کو قابض ایران کی سرحدی محافظ افواج کا ایک کرنل زابل میں طالبان کے ساتھ جھڑپ کے دو دن بعد گولی لگنے سے ہلاک ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق ایران اور افغانستان کی جعلی سرحد پر طالبان کے ساتھ جھڑپ میں زخمی ہونے والا ایرانی بارڈر گارڈ دو دن زخموں تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئے
زابل بارڈر رجمنٹ کی اس فورس کی شناخت ایرانی میڈیا نے قربان علی پیری کے نام سے بتائی ہے جو مقبوضہ بلوچستان کے ساسولی چوکی کے کمانڈر تھے۔
کہا جاتا ہے کہ 14 مئی کو ایران کے سرحدی محافظ دستوں کی طالبان فورسز کے ساتھ جھڑپ ہوئی تھی اور اس لڑائی کے دوران پیری زخمی ہوگئے تھے۔ اس سرحدی محافظ کے زخمی ہونے کی وجہ سے اسے زابل کے ہسپتال اور پھر ایئر ایمبولینس کے ذریعے تہران منتقل کیا گیا۔
واضح رہے کہ قابض ایران کی میڈیا نے ایک جھوٹی خبر میں اس فوجی دستے کی ہلاکت کو “اسمگلروں” کے ساتھ جھڑپ مارا گیا قرار دیا تھا۔