یکشنبه, سپتمبر 22, 2024
Homeخبریںزابل کی سرحد پر قابض ایرانی آرمی کی فائرنگ سے...

زابل کی سرحد پر قابض ایرانی آرمی کی فائرنگ سے ایک بلوچ شہید

زابل (ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق ایک بلوچ شہری جو کہ 8 سمبر 2024 بروز ہفتہ کو ہیرمند اور زابل شہر کے سرحدی گاؤں غلام علی میں قابض ایرانی آرمی کی براہ راست فائرنگ سے زخمی ہوا تھا ، آج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے ۔

 ہیرمند شہر کے وسط میں سرحدی گاؤں غلام علی سے تعلق رکھنے والے اس بلوچ شہری شناخت 25 سالہ نادر دہمردہ ولد عبدالباقی کے نام سے ہوئی ہے ۔

 ذرائع کے مطابق نادر جو غلام علی گاؤں میں اپنے کھیتوں پر کا کام کر رہا تھا ، کو قابض ایرانی بارڈر رجمنٹ کے اہلکاروں اسے فائرنگ کرکے زخمی کر دیا تھا ۔ اور آج وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زابل ہسپتال میں دم توڑ گیا۔

 ذرائع نے مزید کہا کہ کچھ عرصہ قبل سرحدی رجمنٹ کے اہلکاروں نے نادر کو دھمکی دی تھی کہ یا تو تم ہمارے ساتھ تعاون کرو ورنہ ہم تمہیں تمہاری زمین اور کھیت میں آنے کی اجازت نہیں دیں گے۔”

 اس نے بارڈر رجمنٹ کے کمانڈر کی درخواست کو ہر بار ٹھکرا دیا تھا جس کی وجہ سے افسران اس سے جھگڑ پڑے اور آخر کار ان پر فائرنگ کرکے انہیں زخمی کر دیا تھا ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز