Homeخبریںزابل کے جیل میں ایک اور بلوچ قیدی کو پھانسی دے دی...

زابل کے جیل میں ایک اور بلوچ قیدی کو پھانسی دے دی گئی

 

زابل ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق آج بروز ہفتہ 28 مئی کو ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر نصر آباد/زابل جیل کے اہلکاروں نے جیل میں ایک بلوچ قیدی کو پھانسی دے دی۔
اس بلوچ شہری کی شناخت زھک شہر کے گاؤں جریکہ سے تعلق رکھنے والے نادرگورگیج ولد نعیم گورگیج سے ہوئی ہے ـ نادر کے خلاف منشیات فروشی سے متعلق الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

بتایا جاتا ہے کہ نادر اور اس کے کزن کو 2019 میں اسفند شہر کے علاقے جزینک سے ایرانی انٹیلی جنس فورسز کی گولی لگنے کے بعد زخمی ہونے کے بعد گرفتار کیا گیا تھا اور تب سے وہ نصر آباد جیل قید تھے ۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ قابض ایرانی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے ان شہریوں کو براہ راست فائرنگ کے دوران ان کی ٹانگ اور پیٹ میں گولیاں لگیں اور ان کا کزن بھی موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔
جاں بحق ہونے والے شہری کی شناخت “حمید گووگیج” کے نام سے ہوئی ہے۔
حالیہ ہفتوں میں قابض ایران کی مختلف جیلوں میں بلوچ قیدیوں کو پھانسی دینے کے واقعات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

Exit mobile version