Homeخبریںزاھدان میں قابض ایرانی پولیس کی مدد سے بلوچ شہری کے گھر...

زاھدان میں قابض ایرانی پولیس کی مدد سے بلوچ شہری کے گھر کی مسماری اور خواتین پر تشدد

زاھدان ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق 20 ستمبر کو ہاؤسنگ فاؤنڈیشن آرگنائزیشن نے قابض ایرانی پولیس اور آرمی کی تعاون سے ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر زاہدان کے محلے قاسم آباد میں توحید اسٹریٹ میں ایک بلوچ شہری کا گھر مسمار کر دیا اور جب بلوچ خواتین نے اپنے گھر کی مسماری پر مزاحمت کی تو پولیس اور آرمی نے ان خواتین پر تشدد کیا جس سے ایک خاتون بے ہوش ہو گیا ـ

اسی دوران وہاں موجود لوگوں نے اپنے موبائل اس واقعہ کا ویڈیو بنایا، ویڈیو میں جب دوسری خاتون نے بے ہوش خاتون کی مدد کرنے کی کوشش کی کہ تو کسی پولیس نے اس خاتون کو روکتے ہوئے کہا کہ “وہ نہیں مرے گی ، اگر وہ مر گئی تو ہم اس کے خون کی قیمت ادا کریں گے۔”

واضح رہے حالیہ برسوں میں قابض ایران کی حکومت کی جانب سے بلوچ زمینوں کی ضبطی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

بہت سے بلوچ سماجی اور انسانی حقوق کے کارکن اس غیر انسانی پالیسی کے تسلسل کو قابض “نئی آبادی کی منصوبہ بندی اور بلوچوں کو اقیلت میں تبدیلی کرنے کی پالیسی ” بتا رہے ہیں ـ

Exit mobile version